اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس اتحادیوں کے داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیاں غیر موثر ہیں اور شدت پسند گروہ ان حملوں سےکوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے لبنانی ٹی وی المعایدین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش کو کنٹرول کرنے کے لیے ترکی کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ اپنی سرحد کی کڑی نگرانی کرے اور داعش کی مدد کو آنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کو شام میں داخل ہونے سے روکے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام شواہد اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ فضائی حملے شروع ہونے سے پہلے اور بعد کی دولت اسلامیہ کی طاقت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور امریکہ ترکی کو اپنی سرحدوں سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شام میں گھسنے سے نہیں باز رکھ سکتی تو پھر فضائی حملوں سے دولت اسلامیہ کو کچھ فرق نہیں پڑنے والا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کےاتحادی ممالک گذشتہ دو ماہ میں دولت اسلامیہ کےخلاف 300 سے زیادہ فضائی کارروائیاں کر چکے ہیں.
.......
/169